6 اگست 2014 - 14:47
عالمي سطح پر اسرائيلي مصنوعات کا بائيکاٹ- تصویر

غزہ پر غاصب صيہوني حکومت کے وحشيانہ حملوں کے نتيجے ميں عالمي سطح پر اسرائيلي مصنوعات کے بائيکاٹ کي مہم تيز ہوگئي ہے -

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پوري دنيا ميں جہاں صہيونيت مخالف مظاہرے جاري ہيں وہيں عالمي برادري اب اس نتيجے پر پہنچي ہے کہ صہيوني حکومت کي جنگي مشينريوں کو روکنے کا واحد طريقہ اس غاصب حکومت کا مکمل بائيکاٹ ہے -

اس سلسلے ميں ہندوستاني مسلمانوں کا کہنا ہے کہ وہ اسرائيلي مصنوعات کا بائيکاٹ کرکے صيہوني حکومت اور اس کے حاميوں کي معيشت کو کمزور کرسکتے ہيں -

رپورٹوں ميں بتايا گيا ہے کہ ممبئي ميں تقريبا دوہزار ريستورانوں کے مالک مسلمان ہيں اور انہوں نے کوکا کولا اور پيپسي کولا سميت تمام اسرائيلي مشروبات اور مصنوعات کا بائيکاٹ کررکھا ہے جس سے روزانہ دولاکھ تيس ہزار ڈالر کا اسرائيلي کمپنيوں کو نقصان پہنچ رہا ہے -
ہندوستاني مسلمانوں کے علاوہ يورپي ملکوں ميں بھي صہيوني کمپنيوں کي مصنوعات کا وسيع پيمانے پر بائيکاٹ شروع کرديا گيا ہے -

فنلينڈ کے وزير خارجہ نے کہا ہے کہ صہيوني حکومت کا بائيکاٹ غزہ کے بحران کو حل کرنے کا ايک طريقہ ہوسکتا ہے -

سوئيڈن کي حکومت نے بھي جوس بنانے والي صہيوني کمپني پرينيو کا مال لينے سے انکار کرديا ہے - پرينيو کمپني کے ڈائريکٹر جنرل ايڈيو يانيو نے کہا ہے کہ سوئيڈن کي حکومت نے يہ کہتے ہوئے اس جوس کمپني کا مال خريد نے سے انکار کرديا ہے کہ اسرائيل اس کمپني کا مالک ہے - مذکورہ اسرائيلي کمپني کے ڈائريکٹرجنرل کا کہنا ہے کہ ہماري کمپني کے مال کي فروخت ميں کمي کا بڑا سبب غزہ پر اسرائيل کے مسلسل حملے ہيں -

اس کے علاوہ بہت سے شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ يورپ کي کنسلٹنٹ کمپنياں خاموشي کے ساتھ اسرائيل کے خلاف پابنديوں کي مہم ميں شامل ہوگئي ہيں کيونکہ يورپ کي يہ کمپنياں صہيوني حکومت کو ايک نسل پرست اور اپاتھائيڈ حکومت سمجھتي ہيں -
دنيا کے بہت سے ملکوں کي کمپنيوں ، اداروں ، تنظيموں اوراسي طرح ثقافت و فن کے ميدان کي شخصيتوں نے اسرائيل کا بائيکاٹ کرنےکي مہم بي ڈي ايس ميں شامل ہونے کا اعلان کرديا ہے -

ان اداروں، تنظيموں اور شخصيات نے دوہزار پانچ ميں صيہوني حکومت کے بائيکاٹ کے لئے فلسطيني گروہوں کي قائم کردہ اس تحريک سے خود کو جوڑ ليا ہے اور اب يہ تحريک ايک بين الاقوامي تحريک بن گئي ہے -


بي ڈي ايس نام کي يہ تحريک کوشش کررہي ہے کہ اسرائيل کے ہمہ جانبہ بائيکاٹ کرکے سرزمين فلسطين پر غاصبانہ قبضہ جاري رکھنے کي اسرائيل کي قوت کو کمزور کردے-
فرانسيسي شہريوں نے بھي پيريس ميں صہيونيت مخالف ايک بڑا مظاہرہ کرکے اسرائيلي مصنوعات کے بائيکاٹ کاعلان کيا ہے -

يورپي پارليمان ميں فرانس کے نمائندے پيٹريک لوئياريک نے جو اس مظاہرے ميں شريک تھے کہا کہ جو حکومت دنيا کے لوگوں کي آواز اور فرياد سننے کو تيار نہيں اور عالمي قوانين کي کوئي پروا نہيں کرتي اس کا دنيا کے مختلف ملکوں کے عوام کي جانب سے بائيکاٹ کرديا جانا ہي سب سے بہترين راستہ ہے، کيونکہ ہر ملک کے شہري اس بات کي توانائي رکھتے ہيں کہ اسرائيل کو مالي اعتبار سے سنگين نقصان پہنچائيں -

امريکي رياست شمالي کيرولينا ميں انساني حقوق کي سرگرم کارکن رانيا مسري نے بھي کہا ہے کہ غزہ ميں اسرائيل کے وحشيانہ حملوں کے آغاز سے ہي اسرائيل کي مصنوعات کے بائيکاٹ کي تحريک نے صہيونيوں کو تقريبا ايک ارب ڈالر کا نقصان پہنچايا ہے -

.......

/169